حدیث نمبر: 813
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: إِنَّمَا سُمِّيَتِ الْخَمْرُ، لِأَنَّهَا تُرِكَتْ حَتَّى صَفَا صَفْوُهَا، وَرَسَبَ كَدَرُهَا .
مظاہر امیر خان

سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: شراب کو خمر اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اسے اتنی دیر تک چھوڑا جاتا ہے کہ اس کا صاف حصہ اوپر آ جاتا ہے اور گندہ نیچے بیٹھ جاتا ہے۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 813
درجۂ حدیث محدثین: سنده صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5762، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5237، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 813، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24458، 24459»