حدیث نمبر: 785
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَأْتِينِي، فَيَسْأَلُنِي، فَأَحْلِفُ أَنْ لَا أُعْطِيَهُ، ثُمَّ يَبْدُو لِي فَأُعْطِيهِ، فَإِذَا أَمَرْتُكَ أَنْ تُكَفِّرَ عَنِّي، فَأَطْعِمْ عَشَرَةَ مَسَاكِينَ، لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ تَمْرٍ .
مظاہر امیر خان

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کبھی کوئی شخص میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے سوال کرتا ہے، تو میں قسم کھا لیتا ہوں کہ میں اسے کچھ نہیں دوں گا، پھر میرا دل بدل جاتا ہے اور میں اسے کچھ دے دیتا ہوں، پس جب میں تمہیں کہوں کہ میری طرف سے کفارہ ادا کر دینا، تو دس مساکین کو کھانا کھلا دینا، ہر مسکین کو آدھا صاع گیہوں یا ایک صاع جو یا کھجور۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 785
درجۂ حدیث محدثین: سنده صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 785، 787، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20035، 20105، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 16075، 16076، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12323»