سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ} . باب: اللہ تعالیٰ کے قول «سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ» کا بیان
حدیث نمبر: 743
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ يَكْرَهُ أُجُورَ الْقُسَّامِ، وَيَقُولُ: كَانُوا يَقُولُونَ: الرِّشْوَةُ عَلَى الْحُكْمِ سُحْتٌ، مَا أَرَى حُكْمًا يُؤْخَذُ عَلَيْهِ رِشْوَةٌ .مظاہر امیر خان
محمد بن سیرین رحمہ اللہ اُجرت لے کر مال کی تقسیم کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور فرمایا کرتے: لوگ کہا کرتے تھے کہ فیصلہ کرنے پر رشوت لینا سحت یعنی حرام ہے، اور میں نہیں دیکھتا کہ کوئی ایسا فیصلہ ہو جس پر رشوت لینا جائز ہو۔