حدیث نمبر: 73
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، أَوْ غَيْرِهِ - شَكَّ حَمَّادٌ - قَالَ: مَنْ قَرَأَ: { إِذَا زُلْزِلَتِ } فَكَأَنَّمَا قَرَأَ نِصْفَ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَ: { قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ } وَمَنْ قَرَأَ: { قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ } فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ .مظاہر امیر خان
مسیب بن رافع رحمہ اللہ یا کسی اور سے مروی ہے (حماد کو شک ہے) کہ جس نے سورہ ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ پڑھی تو گویا اس نے نصف قرآن پڑھا، اور جس نے سورہ ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ پڑھی تو گویا اس نے چوتھائی قرآن پڑھا، اور جس نے سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ پڑھی تو گویا اس نے تہائی قرآن پڑھا۔