حدیث نمبر: 726
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَلَسْنَا مِنْ فُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ ؟ قَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ: لَكَ امْرَأَةٌ تَأْوِي إِلَيْهَا ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَلَكَ مَسْكَنٌ تَسْكُنُهُ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَنْتَ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ، قَالَ: إِنَّ لِي خَادِمًا، قَالَ: فَأَنْتَ مِنَ الْمُلُوكِ .
مظاہر امیر خان

سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے پوچھا: کیا ہم مہاجرین میں سے فقراء نہیں؟ تو آپ رضی اللہ عنہما نے اس سے پوچھا: کیا تمہارے پاس بیوی ہے جس کے پاس تم جاؤ؟ اس نے کہا: ہاں۔ فرمایا: تمہارے پاس رہنے کا مکان ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ فرمایا: تم مالداروں میں سے ہو۔ اس نے کہا: میرے پاس ایک خادم بھی ہے۔ فرمایا: تب تو تم بادشاہوں میں سے ہو۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 726
درجۂ حدیث محدثین: سنده حسن لذاته، وقد أخرجه مسلم كما سيأتي.
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2979، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 726»