سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَقَدْ نَـزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَقَدْ نَـزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللهِ» کا بیان
حدیث نمبر: 704
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَجْلِسُ فِي الْمَجْلِسِ، فَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ، فَيَرْضَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا، فَتُصِيبُهُ الرَّحْمَةُ، فَتَعُمُّ مَنْ حَوْلَهُ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَجْلِسُ فِي الْمَجْلِسِ فَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ، فَيَسْخَطُ اللهُ بِهَا، فَيُصِيبُهُ السُّخْطُ، فَيَعُمُّ مَنْ حَوْلَهُ .مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: آدمی مجلس میں ایک ایسی بات کہتا ہے جس سے اللہ راضی ہو جاتا ہے، تو اس پر اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے اور اس کے آس پاس والوں کو بھی گھیر لیتی ہے، اور کبھی آدمی مجلس میں ایک ایسی بات کہتا ہے جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے، تو اس پر اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے اور وہ غضب اس کے آس پاس والوں کو بھی گھیر لیتا ہے۔