سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ} . باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 625
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يُعَاقِدُ الرَّجُلَ، فَيَرِثُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَاقَدَ رَجُلًا، فَوَرِثَهُ .مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں ایک شخص دوسرے شخص سے معاہدہ کر لیتا تھا اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث بنتے۔“ اسی طرح سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایک شخص سے معاہدہ کیا تھا، چنانچہ اس شخص کا انتقال ہوا تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اس کے وارث بنے۔