حدیث نمبر: 601
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي شَمْخٍ، فَرَأَى بَعْدُ أُمَّهَا، فَأَعْجَبَتْهُ، فَذَهَبَ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً، وَلَمْ أَدْخُلْ بِهَا، ثُمَّ أَعْجَبَتْنِي أُمُّهَا، فَأُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ وَأَتَزَوَّجُ أُمَّهَا ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَطَلَّقَهَا، وَتَزَوَّجَ أُمَّهَا، فَأَتَى عَبْدُ اللهِ الْمَدِينَةَ، فَسَأَلَ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: لَا يَصْلُحُ، ثُمَّ قَدِمَ، فَأَتَى بَنِي شَمْخٍ، فَقَالَ: أَيْنَ الرَّجُلُ الَّذِي تَزَوَّجَ أُمَّ الْمَرْأَةِ الَّتِي كَانَتْ تَحْتَهُ ؟ قَالُوا: هَاهُنَا، قَالَ: فَلْيُفَارِقْهَا، قَالُوا: وَقَدْ نَثَرَتْ لَهُ بَطْنَهَا ؟ ! قَالَ: فَلْيُفَارِقْهَا فَإِنَّهَا حَرَامٌ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ .
مظاہر امیر خان

ایک شخص نے بنی شمخ کی ایک عورت سے نکاح کیا، پھر اس کی ماں کو دیکھا اور وہ اسے پسند آ گئی۔ اس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”میں نے ایک عورت سے نکاح کیا لیکن ابھی اس سے تعلق قائم نہیں کیا، پھر مجھے اس کی ماں پسند آ گئی، تو کیا میں اسے طلاق دے کر اس کی ماں سے نکاح کر سکتا ہوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ اس نے اسے طلاق دے کر اس کی ماں سے نکاح کر لیا۔ بعد میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مدینہ گئے اور صحابہ سے دریافت کیا، تو انہوں نے کہا: ”یہ نکاح جائز نہیں۔“ پھر وہ واپس آئے اور بنی شمخ کے پاس گئے اور پوچھا: ”وہ شخص کہاں ہے جس نے اس عورت کی ماں سے نکاح کیا جو پہلے اس کے نکاح میں تھی؟“ انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”اسے فوراً علیحدہ ہو جانا چاہیے۔“ لوگوں نے کہا: ”وہ تو حاملہ ہو چکی ہے!“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر بھی، اسے فوراً علیحدہ ہو جانا چاہیے، کیونکہ وہ اس پر اللہ عزوجل کی طرف سے حرام ہے۔“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 601
درجۂ حدیث محدثین: سنده فيه حديج بن معاوية وتقدم أنه صدوق يخطئ، لكنه لم ينفرد به، وفيهبو إسحاق السبيعي وهو مدلس 
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 601، 936، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10612، 14016»