سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ» کا بیان
حدیث نمبر: 572
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَسُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مِمَّ أَضْرِبُ يَتِيمِي ؟ قَالَ: مِمَّا كُنْتَ ضَارِبًا مِنْهُ وَلَدَكَ، قَالَ: فَأُصِيبُ مِنْ مَالِهِ ؟ قَالَ: غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا، وَلَا وَاقٍ مَالَكَ بِمَالِهِ .مظاہر امیر خان
حسن العرنی رحمہ اللہ سے روایت ہے: ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں اپنے یتیم کو کس چیز سے ماروں؟ آپ نے فرمایا: اسی سے جو تو اپنے بیٹے کو مارتا ہے۔ اس نے کہا: کیا میں اس کے مال سے لوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، بشرطیکہ مال جمع نہ کرے اور نہ ہی اپنا مال اس کے مال سے بچائے۔