سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ» کا بیان
حدیث نمبر: 571
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ قَالَ: إِنَّ فِي حِجْرِي يَتِيمًا، أَفَأَشْرَبُ مِنَ اللَّبَنِ ؟ قَالَ: إِنْ كُنْتَ تَرُدُّ نَادَّتَهَا، وَتَلُوطُ حَوْضَهَا، وَتَهْنَأُ جَرْبَاهَا فَاشْرَبْ غَيْرَ مُضِرٍّ بِنَسْلٍ، وَلَا نَاهِكٍ فِي حَلْبٍ .مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک شخص نے ان سے پوچھا: میری تحویل میں ایک یتیم ہے، کیا میں دودھ پی سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا: اگر تو اس کے جانور کو چھوڑتا ہے، اس کے حوض کو صاف کرتا ہے، اور اس کے خارش والے حصوں کو آرام دیتا ہے، تو پی لے، بشرطیکہ نسل کو نقصان نہ ہو اور دودھ نکالنے میں کمی نہ ہو۔