حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ - أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَمِيكَائِيلَ نَزَلَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ مِيكَائِيلُ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفٍ ! وَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: اسْتَزِدْهُ ! فَاسْتَزَادَهُ، فَقَالَ لَهُ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفَيْنِ ! فَقَالَ لَهُ: اسْتَزِدْهُ ! فَقَالَ لَهُ: اقْرَأْ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ ! فَاسْتَزَادَهُ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ، فَقَالَ: اقْرَأْ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ ! فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَكَتَ .محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نازل ہوئے۔ میکائیل علیہ السلام نے کہا: ”ایک حرف پر پڑھیں!“ جبرائیل علیہ السلام نے کہا: ”ان سے اور مانگیں!“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید کی درخواست کی، تو کہا گیا: ”دو حروف پر پڑھیں!“ پھر جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: ”اور مانگیں!“ تو کہا گیا: ”تین حروف پر پڑھیں!“ یہاں تک کہ تعداد سات حروف تک پہنچی، تو کہا گیا: ”سات حروف پر پڑھیں!“ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے اور دونوں فرشتے بھی خاموش ہو گئے۔