سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الأَمْرِ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الأَمْرِ» کا بیان
حدیث نمبر: 534
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنِ الْحَسَنِ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَشَاوِرْهُمْ فِي الأَمْرِ } قَالَ: قَدْ عَلِمَ اللهُ أَنَّهُ مَا بِهِ إِلَيْهِمْ مِنْ حَاجَةٍ، وَلَكِنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَنَّ بِهِ مَنْ بَعْدَهُ .مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾ کے بارے میں فرمایا: اللہ عزوجل نے جان لیا تھا کہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اللہ عزوجل نے چاہا کہ اس کے ذریعے آئندہ والوں کے لیے ایک سنت قائم کرے۔