حدیث نمبر: 526
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ، قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنَّ فِي كِتَابِ اللهِ لَآيَتَيْنِ، مَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا فَقَرَأَهُمَا، فَاسْتَغْفَرَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، إِلَّا غَفَرَ لَهُ: { وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا اللهُ } وَقَوْلُهُ: { وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللهَ يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَحِيمًا }
مظاہر امیر خان

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی کتاب میں دو آیتیں ایسی ہیں کہ جب کوئی بندہ ان آیات کو پڑھ کر اللہ عزوجل سے استغفار کرے، تو اللہ اسے بخش دیتا ہے: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ﴾ (اور جب وہ کوئی برائی کریں یا اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اللہ کو یاد کریں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں، اور اللہ کے سوا کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟) اور اللہ کا یہ قول: ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ (اور جو شخص برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے، تو وہ اللہ کو بخشنے والا، رحم کرنے والا پائے گا۔)

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 526
درجۂ حدیث محدثین: سنده رجاله ثقات، إلا أن أبا إسحاق السبيعي مدلس كما في ترجمته في الحديث [١] ولم يصرح بالسماع هنا
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 526، 687، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 30137، والطبراني فى(الكبير) برقم: 9035، 9070»