سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الأَرْضِ وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 445
َّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ الْحَكَمَ يُحَدِّثُ عَنْ مُجَاهِدٍ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ } - قَالَ: مِنَ التِّجَارَةِ: { وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الأَرْضِ } قَالَ: مِنَ الثِّمَارِ .مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے فرمان ﴿أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد تجارت کی کمائی ہے، اور ﴿وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد پھل اور پیداوار ہیں۔