سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4145
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا صَالِحُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ صِفِّينَ وَكَانَ مَعَ عَلِيٍّ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَجْمِعُوا رَأْيَكُمْ فَوَاللَّهِ مَا وَضَعْنَا سُيُوفَنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا إِلَّا أَسْهَلْنَ بِنَا إِلَى أَمْرٍ نَعْرِفُهُ غَيْرَ أَمْرِكُمْ هَذَا، فَاتَّهِمُوا رَأْيَكُمْ» وَغَمَدَ سَيْفَهُ، وَانْصَرَفَ إِلَى أَهْلِهِمظاہر امیر خان
سیدنا سهل بن حنیف رضی اللہ عنہ صفین کے دن فرماتے ہیں: ”اے لوگو! اپنی رائے پر جمع ہو جاؤ، اللہ کی قسم! ہم نے اپنی تلواریں کندھوں پر رکھ کر کوئی ایسا راستہ اختیار نہیں کیا جسے ہم پہچانتے نہ ہوں، لہٰذا اپنی رائے پر شک کرو۔“ پھر تلوار نیام میں رکھ کر اپنے گھر چلے گئے۔