سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4142
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: لَقِيتُ رَجُلًا فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ فَحَدَّثَنِي قَالَ: «كُنْتُ فِيمَنْ حَكَمَ فِيهِمْ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فَشَكُّوا فِيَّ فَوَجَدُونِي لَمْ تَجْرِ عَلَيَّ الْمُوسَى فَخَلَّوْا عَنِّي»مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے ایک شخص سے ملاقات کی جو کہتا تھا: میں ان لوگوں میں سے تھا جن پر سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا، مگر میرے نابالغ ہونے کی وجہ سے مجھے آزاد کر دیا گیا۔“
وضاحت:
اس روایت میں ایک مجہول راوی کا ذکر ہے: "لَقِيتُ رَجُلًا..." یعنی: سند مرسل یا منقطع کی نوعیت کی ہو گئی اس وجہ سے سند ضعیف ہو جاتی ہے