سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4130
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَوْمَ صِفِّينَ عَلَى مِنْبَرٍ لَهُ عَجَلٌ تُجَرُّ بِهِ، فَقَالَ: " يَا عَبْدَ اللَّهِ أَقِمِ الصَّفَّ كَقَصِّ الشَّارِبِ؟ ثُمَّ قَالَ: " عَلَيَّ بِالسِّلَاحِ، فَأَلْقَوْا حَوْلَهُ مِثْلَ الْحَرَّةِ السَّوْدَاءِ، ثُمَّ قَالَ: خُذُوا فَإِنَّ هَؤُلَاءِ أَخْطَئُوا خَطِيئَةً بَلَغَتْ عَنَانَ السَّمَاءِ، فَأَقْبَلَ النَّاسُ فَأَخَذُوا، فَقَالَ: عَلَيْكُمُ الدَّجَّالَ " يَعْنِي هَاشِمَ بْنَ عُتْبَةَ الْأَعْوَرَمظاہر امیر خان
کسی نے دیکھا کہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ صفین کے دن منبر پر تھے، انہوں نے کہا: ”اے بندۂ خدا! صف اس طرح درست کرو جیسے مونچھ کاٹتے ہو۔“ پھر کہا: ”ہتھیار لاؤ۔“ تو اتنے ہتھیار ڈالے گئے جیسے سیاہ پتھر ہوں، پھر کہا: ”ان لوگوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان سے لڑو۔“ اور کہا: ”دجال کو لازم پکڑو۔“ یعنی ہاشم بن عتبہ الاعور کو۔