سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4118
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِي، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا، يَقُولُ: «وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنَّ بَنِيَ أُمَيَّةَ رَضُوا لَنَفَّلْنَاهُمْ خَمْسِينَ رَجُلًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يَحْلِفُونَ مَا قَتَلْنَا عُثْمَانَ، وَلَا نَعْلَمُ لَهُ قَاتِلًا»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں چاہتا تھا کہ بنو امیہ راضی ہوجائیں تو ہم بنی ہاشم کے پچاس آدمی ان کے سامنے پیش کرتے جو قسم کھاتے کہ ہم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل نہیں کیا اور نہ قاتل کو جانتے ہیں۔“