سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4113
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ يَوْمَ الدَّارِ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمَا ضِرَابٌ؟ فَقَالَ لِي: «يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَيَسُرُّكَ أَنْ تَقْتُلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَإِيَّايَ مَعَهُمْ؟» فَقُلْتُ: لَا، فَقَالَ: «وَاللَّهِ لَئِنْ قَتَلْتَ رَجُلًا وَاحِدًا، لَكَأَنَّمَا قَتَلْتَ النَّاسَ جَمِيعًا» فَرَجَعْتُ فَلَمْ أُقَاتِلْمظاہر امیر خان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں محاصرہ کے دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ عرض کی: یا امیرالمومنین! کیا لڑائی نہیں کریں گے؟“ فرمایا: ”اے ابوہریرہ! کیا تمہیں پسند ہے کہ تم تمام لوگوں کو اور مجھے قتل کر دو؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ فرمایا: ”اگر ایک آدمی کو قتل کرو گے تو گویا سب کو قتل کیا۔“