سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4112
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَحْصُورًا مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الدَّارِ فَرُمِيَ رَجُلٌ مِنَّا فَقُتِلَ، فَقُلْتُ لِعُثْمَانَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمَا طَابَ الضِّرَابُ؟ قَتَلُوا رَجُلًا مِنَّا، فَقَالَ: «عَزَمْتُ عَلَيْكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِلَّا طَرَحْتَ سَيْفَكَ، فَإِنَّمَا تُرَادُ نَفْسِي وَسَأَقِي الْمُؤْمِنِينَ الْيَوْمَ بِنَفْسِي» قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَرَمَيْتُ بِسَيْفٍ فَمَا أَدْرِي أَيْنَ هُوَ حَتَّى السَّاعَةِمظاہر امیر خان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ گھر میں محصور تھا۔ ہمارے ایک ساتھی کو قتل کر دیا گیا۔ میں نے کہا: یا امیرالمومنین! اب لڑائی کا وقت ہے۔“ آپ نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ اپنی تلوار پھینک دو۔ میرا خون محفوظ رکھنا ہے۔“ چنانچہ میں نے تلوار پھینک دی اور آج تک نہیں جانتا کہاں گئی۔