سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4095
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَافِقُ بَيْنَ أَصْحَابِهِ رُفَقَاءَ، فَجَاءَتْ رُفْقَةٌ يَهْرِفُونَ بِرَجُلٍ يَقُولُونَ: مَا رَأَيْنَا مِثْلَ فُلَانٍ، إِنْ نَزَلْنَا فَصَلَاةٌ، وَإِنْ رَكِبْنَا فَقِرَاءَةٌ، وَلَا يُفْطِرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ يَرْحَلُ لَهُ؟ وَمَنْ كَانَ يَعْمَلُ لَهُ؟» وَذَكَرَ سُفْيَانُ أَشْيَاءَ فَقَالُوا: نَحْنُ، فَقَالَ: «كُلُّكُمْ خَيْرٌ مِنْهُ»مظاہر امیر خان
حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو سفری ساتھی بنایا کرتے۔ ایک ساتھی کی بڑی تعریف کی گئی کہ وہ نماز، تلاوت اور روزے میں بہت آگے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اس کے لیے سامان کون اٹھاتا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہم۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب اس سے بہتر ہو۔“