سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ» کا بیان
حدیث نمبر: 408
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ، يُكَلِّمُ أَحَدُنَا مَنْ إِلَى جَانِبِهِ، فَنَزَلَتْ: { وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ } وَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ، وَنُهِينَا عَنِ الْكَلَامِ .مظاہر امیر خان
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نماز میں بات چیت کرتے تھے، ہم میں سے کوئی اپنے پہلو میں بیٹھے شخص سے گفتگو کر لیتا، پھر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ (اور اللہ کے لیے ادب سے کھڑے ہو جاؤ)، تو ہمیں خاموش رہنے کا حکم دیا گیا اور گفتگو سے منع کر دیا گیا۔