حدیث نمبر: 4063
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، أَنَّ كَعْبًا، كَانَ يَقُولُ: «رِزْقُ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي أَسِنَّةِ رِمَاحِهَا، وَعِنْدَ أَزِجَّتِهَا مَا لَمْ يَزْرَعُوا، فَإِذَا زَرَعُوا كَانُوا كَالنَّاسِ، وَلَا يَزَالُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُعْطِي هَذِهِ الْأُمَّةَ حَتَّى يُعْطِيَهُمْ أَحْسَنَ مَشْيِ الدَّوَابِّ»
مظاہر امیر خان

حضرت عبدالرحمن بن یزید بن جابر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”اس امت کا رزق ان کے نیزوں کی نوکوں پر اور ان کی کمانوں کے ساتھ ہے جب تک وہ کھیتی باڑی نہ کریں، جب وہ کھیتی کریں گے تو عام لوگوں جیسے ہو جائیں گے، اور اللہ عزوجل ان کو برابر عطا کرتا رہے گا یہاں تک کہ انہیں چوپایوں کے بہترین چلنے والے عطا کرے گا۔“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 4063
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، «انفرد به المصنف من هذا الطريق»»