سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4062
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَشْيَخَتُنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَطْيَبُ كَسْبِ الْمُسْلِمِ سَهْمُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَصَفْقَةُ يَدِهِ، وَمَا تُعْطِيهِ أَرْضُهُ»مظاہر امیر خان
حضرت عبدالرحمن بن زیاد بن انعم رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے مشائخ نے ہمیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کی سب سے پاکیزہ کمائی اللہ کے راستے میں اس کے تیر، اس کے ہاتھ کی تجارت اور اس کی زمین کی پیداوار ہے۔“