سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4061
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ» قَالَ جَابِرٌ: لَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ أَرَيْتُكُمْ مَوْضِعَ الشَّجَرَةِمظاہر امیر خان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ہم حدیبیہ کے دن ایک ہزار چار سو تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم آج روئے زمین کے سب سے بہترین لوگ ہو۔“ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگر میں دیکھ سکتا تو تمہیں درخت کی جگہ دکھاتا۔“