سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4046
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: " فِينَا نَزَلَتْ فِي بَنِي حَارِثَةَ، وَبَنِي سَلَمَةَ {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا} [آل عمران: 122] مَا يَسُرُّنِي أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ "مظاہر امیر خان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہمارے بارے میں (یعنی بنو حارثہ اور بنو سلمہ کے بارے میں) یہ آیت نازل ہوئی: «إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا» [آل عمران: 122] اور مجھے خوشی ہے کہ یہ آیت نازل ہوئی۔“