سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4043
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدٍ، قَالَ غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ فَقَالَ: «لَا تَغْزُوا مَعَ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا لَمْ يُتِمَّهُ، أَوْ زَرَعَ زَرْعًا لَمْ يَحْصُدْهُ، أَوْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لَمْ يَدْخُلْ بِهَا»مظاہر امیر خان
نبیوں میں سے ایک نبی نے غزوہ کے وقت فرمایا: ”ایسے آدمی کے ساتھ نہ نکلو جس نے کوئی عمارت بنائی ہو اور ابھی مکمل نہ کی ہو، یا کوئی کھیتی بوئی ہو اور ابھی کٹائی نہ کی ہو، یا کسی عورت سے نکاح کیا ہو اور ابھی اس سے صحبت نہ کی ہو۔“
وضاحت:
یہی حدیث صحیح بخاری (3124) اور صحیح مسلم (1747) میں صحابی (سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ) کے واسطے سے صحیح متصل سند سے مروی ہے۔