سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4039
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ، شَاعِرٍ كَانَ بِمَكَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ يَوْمَ الطَّائِفِ قَالَ: «إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ» فَقَالَ النَّاسُ: قَبْلَ أَنْ نَفْتَحَهَا؟ قَالَ: فَاغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ، فَغَدَوْا وَأَصَابَتْهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَسُّرُوا بِذَلِكَ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ طائف کے دن فرمایا: ”ان شاء اللہ کل ہم واپس پلٹیں گے۔“ تو لوگوں نے کہا: ”کیا ہم طائف کو فتح کیے بغیر لوٹیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو صبح قتال کے لیے نکلو!“ چنانچہ وہ صبح قتال کے لیے نکلے اور انہیں تکلیف پہنچی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان شاء اللہ کل ہم واپس پلٹیں گے۔“ تو لوگ خوش ہو گئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔