سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4036
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ جَلَسَ نَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ فِي جَبَلِ بَدْرٍ يَقُولُونَ حَيْثُمَا كَانَتِ الدَّبْرَةُ كُنَّا مَعَ أَهْلِهَا، فَلَمَّا أَعَزَّ اللَّهُ نَصْرَ رَسُولِهِ جَاءُوهُ فَأَخْبَرُوهُ أَمْرَهُمْ، فَقَالُوا: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ سَمِعْنَا شَيْئًا يَهْبِطُ مِنَ السَّمَاءِ، وَسَمِعْنَا حَمْحَمَةَ الْخَيْلِ، وَقَرْعَ الْأَدَاةِ، وَسَمِعْنَا شَيْئًا يُقَالُ لَهُ: أَقْدِمْ حَيْزُومُ قَالَ: «ذَاكَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ»مظاہر امیر خان
بدر کے دن کچھ عرب پہاڑ پر بیٹھے یہ کہتے تھے: ”ہم تو اسی کے ساتھ ہیں جس کے پاس غلبہ ہو۔“ جب اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غلبہ دیا، وہ آئے اور کہا: ”اے رسول اللہ! ہم نے آسمان سے کچھ اترتے سنا، گھوڑوں کی ہنکار اور سامان کی جھنکار سنی، اور آواز سنی: اقدم حيزوم۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام تھے۔“