سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4031
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ تَقُولُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ: ¤ [البحر الرجز] ¤ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعْنَا مُحَمَّدَا ... عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا ¤ فَأَجَابَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ¤ «لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةْ، ... فَأَكْرِمِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَةْ» ¤مظاہر امیر خان
غزوہ خندق کے دن انصار یہ اشعار پڑھتے تھے: ”ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد پر بیعت کی، جب تک ہم زندہ ہیں، جہاد کرتے رہیں گے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواب میں فرماتے: ”زندگی تو صرف آخرت کی زندگی ہے، پس اے اللہ! انصار اور مہاجرین کی عزت فرما۔“