سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
حدیث نمبر: 4030
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: أنا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: أَفِيكُمْ مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ، ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: أَفِيكُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ "مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا زمانہ آئے گا کہ ایک گروہ جہاد کرے گا، ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کوئی ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی ہو؟ اگر جواب دیا: ہاں، تو ان کے لیے فتح ہوگی۔ پھر ایک زمانہ آئے گا کہ گروہ میں وہ ہوں گے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی صحبت پائی ہوگی، پھر ان کے لیے بھی فتح ہوگی۔“