سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 1 باب: شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 1
حدیث نمبر: 4027
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: جَاءَ عَلِيٌّ بِسَيْفِهِ يَوْمَ أُحُدٍ مُخْضَبًا بِالدِّمَاءِ وَفَاطِمَةُ تَغْسِلُ الدَّمَ عَنْ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: خُذِيهِ حَمِيدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ الْيَوْمَ الْقِتَالَ فَقَدْ أَحْسَنَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَعَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ، وَالْحَرْثُ بْنُ الصِّمَّةِ، وَأَبُو دُجَانَةَ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ، غزوہ احد کے دن اپنی تلوار خون سے رنگی ہوئی لائے، جبکہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے خون دھو رہی تھیں۔ سیدنا علی نے کہا: ”اسے حمد کرتے ہوئے لے لو۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے آج قتال میں خوبی دکھائی تو سہل بن حنیف، عاصم بن ثابت، حارث بن صمہ اور ابودجانہ نے بھی خوب قتال کیا۔“