سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْأَسِيرِ فِي أَيْدِي الْعَدُوِّ وَالْعَمَلِ فِي مِيرَاثِهِ باب: دشمن کے ہاتھوں قید مسلمان کا وراثت میں حصہ
حدیث نمبر: 4007
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ شُرَيْحًا، كَانَ يُورِّثُ الْأَسِيرَ وَكَانَ يَقُولُ: «أَحْوَجُ مَا يَكُونُ إِلَى نَصِيبِهِ مِنَ الْمِيرَاثِ إِذَا كَانَ أَسِيرًا فِي أَيْدِي الْعَدُوِّ، فَإِمَّا أَنْ يُفَادُوهُ، وَإِمَّا أَنْ يَعْزِلُوهُ حَتَّى يَجِيءَ مِنْهُ مَا جَاءَ»مظاہر امیر خان
حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: قیدی وارث بنتا ہے۔ کیونکہ وہ دشمن کے قبضے میں سب سے زیادہ اپنے حصے کا محتاج ہوتا ہے۔ اسے فدیہ دیا جائے یا اس کا حصہ الگ رکھا جائے۔