سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ التِّجَارَةِ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ وَحَمْلِ السِّلَاحِ وَالطَّعَامِ باب: دشمن کی سرزمین میں تجارت کرنے، اسلحہ اور کھانے کی ترسیل کا بیان
حدیث نمبر: 4001
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: «أَكْرَهُ أَنْ أَحْمِلَ السِّلَاحَ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ»، قُلْتُ: أَفَيُحْمَلُ الْخَيْلُ إِلَيْهِمْ؟ فَأَبَى ذَلِكَ، وَقَالَ: «أَمَّا مَا يَقْوُونَ بِهِ لِلْقِتَالِ فَلَا يُحْمَلُ إِلَيْهِمْ، وَأَمَّا غَيْرُهُ فَلَا بَأْسَ»مظاہر امیر خان
عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں دشمن کی طرف ہتھیار لے جانے کو مکروہ سمجھتا ہوں، اور گھوڑے بھی انہیں نہیں بھیجنے چاہئیں، البتہ جو قتال میں مددگار نہ ہو، اس میں حرج نہیں۔“