سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَبْيِ الْمَجُوسِيَّاتِ هَلْ يُوطَأْنَ باب: مجوسی عورتوں کے قیدی بنانے اور ان سے تعلق کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3992
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا سُبِيَتِ الْمَجُوسِيَّاتُ، وَعَبَدَةُ الْأَوْثَانِ أُجْبِرْنَ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَسْلَمْنَ وُطِئْنَ، وَاسْتُخْدِمْنَ، وَإِنْ لَمْ يُسْلِمْنَ اسْتُخْدِمْنَ وَلَمْ يُوطَأْنَ، وَإِذَا سُبِيَتِ الْيَهُودِيَّاتُ وَالنَّصْرَانِيَّاتُ أُجْبِرْنَ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَسْلَمْنَ، أَوْ لَمْ يُسْلِمْنَ وُطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مجوسی اور بت پرست عورتیں قید کی جائیں، تو انہیں اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جائے، اگر اسلام قبول کر لیں تو ان سے ہمبستری کی جائے، ورنہ صرف خدمت لی جائے، اور یہودی و نصرانی عورتوں سے اسلام قبول کریں یا نہ کریں، ان سے ہمبستری اور خدمت دونوں جائز ہیں۔“