سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ الْجَارِيَةِ تُشْتَرَى مِنَ السَّبْيِ مَعَهَا ذَهَبٌ أَوْ فِضَّةٌ باب: جنگی قیدیوں میں خریدی جانے والی لونڈی اور اس کے ساتھ موجود سونا یا چاندی کا بیان
حدیث نمبر: 3989
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " اشْتَرَيْتُ جَارِيَةً مِنْ خُمْسِ قَسْمٍ، فَوَجَدْتُ مَعَهَا خَمْسَةَ عَشَرَ دِينَارًا، فَأَتَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: هِيَ لَكَ "مظاہر امیر خان
محمد بن زید رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے مالِ غنیمت کے خمس میں سے ایک لونڈی خریدی، اس کے ساتھ پندرہ دینار پائے، میں نے عبدالرحمن بن خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا، تو انہوں نے کہا: ”یہ تمہاری ہے۔“