سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا أَحْرَزَهُ الْمُشْرِكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ يُفِيئُهُ اللَّهُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ باب: جو مال مشرکین مسلمانوں سے چھین لیں پھر اللہ مسلمانوں کو واپس دلوا دے
حدیث نمبر: 3975
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ، كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِيمَا أَحْرَزَ الْمُشْرِكُونَ، ثُمَّ ظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ قَالَ: «وَمَنْ وَجَدَ مَالَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مَا لَمْ يُقْسَمْ»مظاہر امیر خان
رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا، کہ اگر کسی مشرک نے کسی مسلمان کا مال قبضے میں لے لیا ہو، اور پھر مسلمان غالب آ جائیں، تو جو شخص اپنا مال بعینہ پائے، وہ اس کا حق دار ہے جب تک مال تقسیم نہ ہو۔