سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَهْمِ الدَّلِيلِ وَالْبَرِيدِ باب: رہنمائی اور قاصد کے حصے کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3972
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ «الْبَرِيدَ، وَالدَّلِيلَ، وَالرَّسُولَ يَبْعَثُهُ الْإِمَامُ مِنَ الْمُعَسْكَرِ أَنَّهُ يُجْرِي لَهُمْ سَهْمَهُمْ مَعَ الْمُسْلِمِينِ، وَقَدْ تَخَلَّفَ عُثْمَانُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَأَجْرَى لَهُ سَهْمًا مِنَ الْغَنِيمَةِ»مظاہر امیر خان
عطیہ بن قیس رحمہ اللہ و دیگر نے فرمایا: ”امام جو قاصد، رہنما یا پیغام رساں کو روانہ کرے، ان کے لیے مسلمانوں کے ساتھ حصہ مقرر کیا جائے، چنانچہ عثمان رضی اللہ عنہ بدر میں شریک نہ ہو سکے، لیکن ان کے لیے حصہ مقرر کیا گیا۔“