سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَأْتِي بَعْدَ الْفَتْحِ باب: فتح کے بعد آنے والوں کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3970
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: نا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَدِمَ قَيْسُ بْنُ مَكْشُوحٍ الْمُرَادِيُّ عَلَى سَعْدٍ فِي ثَمَانِينَ، وَكَانَ مَعَهُ ثَلَاثُمِائَةٍ، فَتَعَجَّلَ إِلَى سَعْدٍ فِي ثَمَانِينَ، فَشَهِدَ الْوَقْعَةَ، ثُمَّ جَاءَ بَقِيَّةُ أَصْحَابِهِ بَعْدَ الْوَقْعَةِ، فَسَأَلُوا سَعْدًا أَنْ يُسْهِمَ لَهُمْ، فَأَبَى حَتَّى كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَكَتَبَ أَنْ أَسْهِمْ لِمَنْ أَتَاكَ قَبْلَ أَنْ يَتَفَقَّأَ قَتْلَى فَارِسَ، وَمَنْ جَاءَ بَعْدَ تَفَقِّي الْقَتْلَى فَلَا شَيْءَ لَهُ "مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: قیس بن مکشوح اسی آدمیوں کے ساتھ سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور واقعہ سے پہلے لڑائی میں شریک ہو گئے، باقی لوگ بعد میں آئے، جب انہوں نے حصہ مانگا، تو سعد نے انکار کیا، پھر عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا، تو انہوں نے لکھا: ”جو قتال سے پہلے آیا، اس کے لیے حصہ ہے، جو بعد میں آیا، اس کے لیے کچھ نہیں۔“