سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سُهْمَانِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کے حصے کے بارے میں بیان
حدیث نمبر: 3962
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، " أَنَّ نِسَاءً مِنَ الْمُسْلِمِينَ شَهِدْنَ الْيَرْمُوكَ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، فَكَانَ بَعْضُهُنَّ يُقَاتِلْنَ، وَبَعْضُهُنَّ يَسْقِينَ الْمَاءَ، وَيَرْتَجِزْنَ، وَيَقُلْنَ فِي ارْتِجَازِهِنَّ: ¤ [البحر الرجز] ¤ إِنَّكُمْ إِنْ تُقَاتِلُوا نُعَانِقْ ... وَنَفْرِشِ النَّمَارِقْ ¤ وَأَلَّا تُقَاتِلُوا نُفَارِقْ ... فِرَاقَ غَيْرَ وَامِقْ ¤مظاہر امیر خان
ابو بکر بن عبداللہ بن ابی مریم رحمہ اللہ سے روایت ہے: مسلمان عورتوں نے یرموک کے دن سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے ساتھ شرکت کی، بعض لڑتی تھیں، بعض پانی پلاتی تھیں، اور بعض اشعار پڑھتی تھیں: ”اگر تم لڑو تو ہم تم سے لپٹ جائیں گی، اور اگر نہ لڑو تو ہم جدا ہو جائیں گی، بغیر محبت کے۔“
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ أَنَّهُنَّ أُسْهِمْنَ يَوْمَئِذٍ "مظاہر امیر خان
ابو بکر بن ابی مریم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ان عورتوں کو یرموک کے دن حصہ دیا گیا۔“