سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ سَهْمِ الْعَبْدِ إِذَا قَاتَلَ باب: غلام اگر لڑے تو اس کے حصے کا بیان
حدیث نمبر: 3958
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي الْعَبْدِ، وَالْأَجِيرِ، وَالتَّاجِرِ يَشْهَدُونَ الْمَغْنَمَ، فَقَالَ: «يُسْهَمُ، وَسَهْمُ الْعَبْدِ لِمَوْلَاهُ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”غلام، مزدور اور تاجر جب مالِ غنیمت میں شریک ہوں، تو ان کا حصہ مقرر ہوگا، اور غلام کا حصہ اس کے مالک کا ہوگا۔“