سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ: لَا يُسْهَمُ لِلْبَرَاذِينِ باب: جنہوں نے کہا: خچروں کے لیے کوئی حصہ نہیں
حدیث نمبر: 3955
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ ابْنَةَ قَرَظَةَ، امْرَأَةَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَرْسَلَتْ إِلَى مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنْ يُجِيزَ هَجِينًا لِمَوْلًى لَهُمْ فِي الْمَقَاسِمِ، فَلَمَّا عَرَضَهُ قَالَ: «تُرِيدُونِي عَلَى أَنْ أُجِيزَ هَذَا؟ لَا أُجِيزُهُ أَبَدًا»مظاہر امیر خان
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ نے فرمایا: بنت قرظہ نے، جو سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کی بیوی تھیں، مالک بن عبداللہ کے پاس اپنے غلام کے لیے خچری نسل کے گھوڑے کا حصہ دلوانے کی سفارش بھیجی، تو جب وہ گھوڑا پیش کیا گیا، تو انہوں نے کہا: ”کیا تم مجھے اس کی منظوری پر مجبور کرتے ہو؟ میں اسے کبھی منظور نہیں کروں گا۔“