سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سِهَامِ الرِّجَالِ وَالْخَيْلِ باب: مجاہدین اور گھوڑوں کے حصوں (غنیمت میں حصہ داری) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3946
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: نا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَرَضَ لِلْفَارِسِ مِنْهُمْ سَهْمَيْنِ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا»مظاہر امیر خان
مکحول رحمہ اللہ نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر سوار کے لیے دو حصے اور پیدل کے لیے ایک حصہ مقرر کیا۔