سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سِهَامِ الرِّجَالِ وَالْخَيْلِ باب: مجاہدین اور گھوڑوں کے حصوں (غنیمت میں حصہ داری) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3941
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، أَنَّ الْخَيْلَ كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ سِتَّةً وَثَلَاثِينَ فَرَسًا، وَأَنَّهُ «أَسْهَمَ لِكُلِّ فَرَسٍ سَهْمَيْنٍ، وَكَانَ يَوْمَ حُنَيْنٍ مِائَتَيْ فَارِسٍ، وَأَسْهَمَ لِكُلِّ فَرَسٍ سَهْمَيْنِ وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا»مظاہر امیر خان
صالح بن کیسان رحمہ اللہ نے فرمایا: خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھتیس گھوڑے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر گھوڑے کے لیے دو حصے مقرر کیے، اور حنین کے دن دو سو سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر گھوڑے کے لیے دو حصے اور پیدل مرد کے لیے ایک حصہ مقرر کیا۔