سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سِهَامِ الرِّجَالِ وَالْخَيْلِ باب: مجاہدین اور گھوڑوں کے حصوں (غنیمت میں حصہ داری) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3940
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، أَنَّ أَبَا حَازِمٍ مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي رُهْمٍ، وَأَخِيهِ أَنَّهُمَا " كَانَا فَارِسَيْنِ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَأُعْطِيَا سِتَّةَ أَسْهُمٍ: أَرْبَعَةً لِفَرَسَيْهِمَا، وَسَهْمَيْنِ لَهُمَا، فَبَاعَا السَّهْمَيْنِ بِبَكْرَيْنِ "مظاہر امیر خان
ابو رہم رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی سے روایت ہے: وہ خیبر کے دن سوار تھے، انہیں چھ حصے دیے گئے، چار ان کے گھوڑوں کے لیے اور دو ان کے اپنے لیے، تو انہوں نے دو حصے دو اونٹوں کے بدلے بیچ دیے۔