سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي سِهَامِ الرِّجَالِ وَالْخَيْلِ باب: مجاہدین اور گھوڑوں کے حصوں (غنیمت میں حصہ داری) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3938
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ سُهْمَانَ الْخَيْلِ فَرِيضَةٌ مِمَّا فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَيْنِ لِلْفَرَسٍ، وَسَهْمًا لِلرِّجَالِ، وَلَعَمْرِي لَقَدْ كَانَ حَدِيثًا مَا أَشْعُرُ أَنَّ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ هَمَّ بِانْتِقَاصِ ذَلِكَ، فَمَنْ هَمَّ بِانْتِقَاصِ ذَلِكَ فَعَاقِبْهُ، وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ»مظاہر امیر خان
سوادہ بن زیاد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے عبدالحمید بن عبدالرحمن کو لکھا: ”بیشک گھوڑے کا دو حصہ اور پیدل کا ایک حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مقرر کردہ فرض تقسیم میں سے ہے، اور میری عمر کی قسم، یہ ایسا مسئلہ ہے جس میں مجھے علم نہیں کہ کسی مسلمان نے اس میں کمی کا ارادہ کیا ہو، پس جو ایسا ارادہ کرے اس کو سزا دو، والسلام علیک۔“