حدیث نمبر: 3935
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى الْغَنَائِمِ بِأَرْضِ الرُّومِ، فَكَانَ لَا يَأْتِي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَشْتَرِي مِنَ الْمَغْنَمِ دَابَّةً، أَوْ خَادِمًا، أَوْ مَتَاعًا، أَوْ ثَوْبًا بِهِ دَاءٌ أَوْ عَيْبٌ يُرِيدُ رَدَّهُ إِلَّا قَبِلَهُ، وَمحَا الثَّمَنَ عَنْهُ "
مظاہر امیر خان

یحییٰ بن جابر رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ روم کی زمین میں مالِ غنیمت پر مقرر تھے، اور مسلمانوں میں سے جو کوئی کسی غلام، جانور، سامان یا کپڑے میں کوئی نقص دیکھ کر اسے واپس کرنا چاہتا، وہ اس کی قیمت ختم کر دیتے تھے۔

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3935
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»