حدیث نمبر: 3929
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ: قُلْتُ لِمُجَاهِدٍ: نَكُونُ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ فَنُصِيبُ الْغَنَائِمَ، فَتَكْثُرُ عَلَيْنَا حَتَّى لَا يَسْتَطِيعَ الْأَمِيرُ وَالنَّاسُ، وَيَعْجِزُونَ عَنْ حَمْلِهِ، فَيَقُولُ الْأَمِيرُ: مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، فَقَالَ: «وَلَا مِخْيَطًا»
مظاہر امیر خان

لیث رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے مجاہد رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ہم دشمن کی سرزمین میں ہوتے ہیں اور بہت زیادہ غنیمت اکٹھی ہو جاتی ہے، تو امیر کہتا ہے: ”جو کچھ لے لو وہ تمہارا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: ”نہ سوئی بھی!“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3929
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»