حدیث نمبر: 3928
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: «دَخَلَ الْقَسْمُ فِي كُلِّ شَيْءٍ يُصِيبُهُ الْمُسْلِمُونَ فِي أَرْضِ عَدُوِّهِمْ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ مَطْعَمٍ أَوْ مَشْرَبٍ، وَمَنْ بَاعَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ، فَلْيُؤَدِّهِ إِلَى غَنَائِمِ الْمُسْلِمِينَ»
مظاہر امیر خان

مکحول رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مسلمانوں کو دشمن کی سرزمین میں جو چیز ملے اس میں تقسیم ہوگی، سوائے کھانے اور پینے کی اشیاء کے، اور جو شخص ان میں سے کسی چیز کو سونا یا چاندی لے کر بیچے، اسے مسلمانوں کے مالِ غنیمت میں جمع کرائے۔“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3928
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»