سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي إِبَاحَةِ الطَّعَامِ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ باب: دشمن کی سرزمین میں کھانے پینے کی اشیاء کو مباح سمجھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3922
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْقَوْمِ يَغْزُونَ يُصِيبُونَ الطَّعَامَ وَالْجُبْنَ، فَقَالَ: «لَهُمْ أَنْ يَأْكُلُوا، وَمَا فَضَلَ رَفَعُوهُ إِلَى الْإِمَامِ»مظاہر امیر خان
عطاء رحمہ اللہ نے کہا: ”جب لوگ کھانے اور پنیر حاصل کریں تو کھا لیں، جو بچ جائے، امام کے پاس واپس کریں۔“